Best Chicken Biryani Recipe In Urdu

Best Chicken Biryani Recipe In Urdu

بریانی کی تاریخ اور آغاز

بریانی کی ابتدا برصغیر میں مغل دور سے ہوئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بریانی کی جڑیں فارس سے ہیں جہاں سے یہ ڈش ہندوستان آئی۔ لفظ “بریانی” فارسی زبان کے لفظ “بریاں” سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے “فرائیڈ” یا “بھنا ہوا”۔ مغلوں نے اپنے ساتھ اس ڈش کو ہندوستان لایا، جہاں مقامی مصالحوں اور ذائقوں کے امتزاج سے یہ ایک لاجواب اور مزیدار ڈش بن گئی۔ آج بریانی جنوبی ایشیا کی مقبول ترین ڈشوں میں سے ایک ہے، اور ہر خطے میں اس کا اپنا منفرد ذائقہ اور ترکیب ہے۔

For more Recipes Visit https://urdu-club.com/

چکن بریانی بنانے کی ترکیب

اجزاء 

– چکن: 1 کلو (8-10 پیس)
– باسمتی چاول: 3 کپ (پانی میں 30 منٹ بھگو دیں)
– پیاز: 2 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
– ٹماٹر: 3 درمیانی (باریک کٹے ہوئے)
– دہی: 1 کپ
– ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
– ہری مرچ: 4-5 (باریک کٹی ہوئی)
– تازہ دھنیا: آدھی گٹھی (باریک کٹی ہوئی)
– پودینہ: آدھی گٹھی (باریک کٹی ہوئی)
– لال مرچ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ
– ہلدی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
– دھنیا پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ
– گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
– زیرہ: 1 چائے کا چمچ
– ثابت گرم مصالحے: 4-5 لونگ، 2-3 چھوٹی الائچی، 1 بڑی الائچی، 1 دار چینی کا ٹکڑا، 2-3 تیز پات
– نمک: حسبِ ذائقہ
– تیل یا گھی: 1 کپ
– زردے کا رنگ: آدھا چائے کا چمچ (پانی میں گھول کر)

ترکیب

مرینیٹ چکن

– چکن میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیا پاؤڈر، اور نمک ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

 چاول ابالیں

– ایک برتن میں پانی اُبالیں، اس میں نمک اور ثابت گرم مصالحے ڈال دیں۔
– چاول ڈال کر 70-80% پکائیں۔ پھر چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

 چکن پکانا

– ایک دیگچی میں تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر سنہری کریں۔
– اس میں زیرہ اور مرینیٹ کیا ہوا چکن ڈال کر بھونیں جب تک چکن کا پانی خشک ہو جائے۔
– اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، ہری مرچ، دھنیا، اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 10-15 منٹ تک پکائیں۔

 بریانی دم دینا

– ایک الگ دیگچی میں پہلے تہہ چاول کی لگائیں، پھر چکن کی تہہ لگائیں، اور پھر باقی چاول ڈال دیں۔
– زردے کا رنگ پانی میں گھول کر اوپر ڈال دیں۔
– آخر میں گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑکیں۔
– دیگچی کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر 20-25 منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔

پیش کریں

– چکن بریانی تیار ہے۔ رائتہ اور سلاد کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

For more Recipes Visit https://urdu-club.com/

Leave a Comment